ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

ایران کے وزیرِ خارجہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کے وزیرِ خارجہ امیر عبد اللہیان 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزارتِ خارجہ میں پودا بھی لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.