بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایران کی یورینیئم افزودگی کی خبر خطرے کی گھنٹی ہے، ای۔3

فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران کی یورینیئم میٹل کی پروڈکشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی برادری سےکئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

فرانس ،جرمنی برطانیہ پر مشتمل ای۔3 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایران کی حالیہ میٹیلک یورینیئم افزودگی کی خبر نےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔ ایسی سرگرمیاں سفارتی دنیا میں ایرانی تشخص کو خراب کرسکتی ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران ایسی سرگرمیاں فوری طور پر روکے اور جوہری معاہدےکی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات سےباز رہے۔

ای۔3 نیشن کا کہناہے کہ ایران کے پاس اس طرح کی سرگرمیوں کیلئے ٹھوس سویلین وضاحت نہیں ہے، حالیہ سرگرمیاں جوہری ہتھیار بنانے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.