
ایران نے آج سے یورینیئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھانےکااعلان کردیا۔
یورینئم افزودگی 60 فیصد تک کرنے کے فیصلے کا اعلان نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے یورینیئم افزودگی سےمتعلق عالمی جوہری ادارے کو آگاہ کردیا، ناطنز میں اضافی 1ہزار سینٹری فیوج بھی لگائےجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ناطنز حملے سے متاثرہ سینٹری فیوجز کو مزید جدید سینٹری فیوجز سے تبدیل کیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ناطنز میں آئندہ ہفتوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.