ایران نے کرپٹو کرنسی استعمال کرتے ہوئے پہلی برآمدات کی ہیں، یہ بات نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’تسنیم نیوز‘ نے ایک رپورٹ میں بتائی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر ایران امریکی پابندیوں کا اثر زائل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
ابتدائی طور پر ایران نے اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔
اس طرح ایران امریکی ڈالر کے غلبے والے عالمی مالیاتی نظام پر انحصار ختم کرکے ان ممالک کے ساتھ تجارت کرسکتا ہے جن پر امریکی پابندیاں نافذ ہیں جیسا کہ روس۔
ایران کی وزارت صنعت و تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک مخصوص ممالک سے غیر ملکی تجارت کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہی ہوا کرے گی۔
Comments are closed.