ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے روس کی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزارت صحت نے اسپوتنک وی کو رجسٹرڈ کر لیا ہے اور اس کے استعمال کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں روسی ویکسین خریدی جائے گی اور اس کی مشترکہ تیاری کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔
تہران نے واضح کیا تھا کہ روسی ویکسین خریدنے سے پہلے وہ عالمی ادارہ صحت سے اسپوتنک ووی کی منظوری کا انتظار کرے گا۔
Comments are closed.