ایران کے صوبے بوشہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث ساحلی شہر بندر گنا میں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران 5 افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی حکام کے مطابق شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
زلزلے سے بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جبکہ اس میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.