پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

ایران میں مہسا امینی کی موت، گرفتار 22 ہزار مظاہرین کو معافی دینے کا اعلان

ایرانی عدلیہ نے گزشتہ سال حجاب کےمعاملے پر زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کےدوران گرفتار 22 ہزار افراد کو معافی دینےکا اعلان کردیا۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہناہے کہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے 22ہزارافراد کو معاف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معافی کس مدت میں دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.