ایران نے ایک سوئیڈش شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا، یہ بات ملک کی وزارت انٹیلی جنس نے اپنے بیان میں بتائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت انٹیلی جنس نے سوئیڈن کے شہری کو جاسوسی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
سوئیڈن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسے اپنی شہری کی گرفتاری کے متعلق معلومات ہیں۔
ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے بیان میں کہا کہ گرفتار ملزم مشتبہ افراد سے رابطے میں تھا جس کی وجہ سے اس کی نگرانی جاری تھی۔
ملزم نے کئی ایسے شہروں کا دورہ کیا جو سیاحتی مقامات میں شمار نہیں ہوتے۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ ملزم ایران پہنچنے سے قبل مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں بھی گیا تھا۔
Comments are closed.