ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم نے افغان دارالحکومت کابل میں افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کابل میں واقع انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے دفتر پہنچی جہاں ٹیم نے افغان شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کی سربراہی پاکستان سے سعد ایدھی کر رہے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ٹیم کے ہمراہ آئے ہے۔
سعد ایدھی کے مطابق افغانستان میں کن شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ غذائی اجناس کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں بھی کام کریں گے، ایمبولینس کا نظام وسیع اور بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انٹرنیشنل ریڈ کریسنٹ کے نائب صدر نور الدین ترابی نے ایدھی فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا۔
نورالدین ترابی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں، سعد ایدھی افغان شہریوں سے محبت اور ان کا دکھ درد سمجھتے ہوئے پاکستان سے تشریف لائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت انسانی بحران کی لپیٹ میں ہے۔
Comments are closed.