بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایتھوپیا: اورومیہ ریجن میں مسلح افراد کا حملہ، 260 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے اورومیہ ریجن میں مسلح افراد کے حملے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت ادیس ابابا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ باغی گروپ اور اورومیہ لبریشن آرمی نے کیا۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق امہارا نسلی گروپ سے ہے۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے واقعے کو خوفناک کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ اورومیہ ریجن کو کئی سالوں سے بدامنی کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.