جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایبی چیٹ فیلڈ کو سانپ نے کاٹ لیا

انٹرنیٹ اور ٹی وی کی مشہور نوجوان آسٹریلوی خاتون ایبی چیٹ فیلڈ کو رئیلٹی شو کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔

آسٹریلیا کے ایک شو کے دوران 25 سالہ ایبی چیٹ فیلڈ نے ایک باکس کے اندر ہاتھ ڈالا تو سانپ نے انہیں کاٹ لیا، جس کے بعد وہ چیخنے اور رونے لگیں۔

وڈیو کے مطابق ایبی چیٹ فیلڈ کو جیسے ہی سانپ نے کاٹا تو انہوں نے فوراً چیخ کر کہا کہ یہ مجھے کاٹ رہا ہے۔ بعدازاں ایک شخص نے ان کو بچایا۔ شو کے میزبان نے بھی ایبی کو تسلی دی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبی نے ایک باکس میں ہاتھ ڈال کر اسٹارز تلاش کرنے کی کوشش کی جو کہ شو کا حصہ تھا۔

واضح رہے کہ اس شو میں ایسے سانپوں کو استعمال کیا جاتا ہے جو کہ زہریلے نہیں ہوتے۔ تاہم ایبی واقعے کے بعد رونے لگی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.