پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق سے رابطے کی تصدیق کر دی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ سردار ایاز صادق سے میری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، انہوں نے ہی مجھے فون کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سردار ایاز صادق اسپیکر رہے ہیں، ہمارے آپس میں رابطے بھی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے آفیشل رابطہ نہیں ہوا ہے، ان سے کہہ دیا تھا کہ میں آفیشل بات نہیں کرسکتا۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ ایاز صادق سے کہا جو بھی بات کرنی ہو، مجھے بتادیں میں پہنچادوں گا، اُن پر واضح کیا کہ دو مطالبے ہیں، جن میں سے ایک الیکشن کب کرانا ہے؟
Comments are closed.