بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

ایئر سیال کا آج سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

پاکستان کی تیسری نجی ایئرلائن ایئر سیال نے آج لاہور سے اپنی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین ایئر سیال کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ایئر سیال کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس طرح ایئر سیال کی ہر ماہ جدہ کےلیے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کراچی، ملتان اور سیالکوٹ سے جدہ کےلیے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کےلیے بھی جلد پروازیں چلائیں گے۔

چیئرمین ایئر سیال نے کہا کہ ایئرلائن یورپی یونین کی پابندی ہٹنے کے بعد لندن اور مانچسٹر کےلیے بھی آپریشن شروع کرے گی۔

فضل جیلانی نے بتایا کہ ایئر سیال کی پروازیں ایئر بس 320 کے ذریعے چلائی جارہی ہیں جبکہ فضائی بیڑے میں جلد بڑے طیاروں کو شامل کیا جائے گا۔

پاکستان کی تیسری نجی ایئر لائن ایئر سیال نے تقریباً ڈھائی سال اندرون ملک پروازوں کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ 

ایئر سیال کی افتتاحی پرواز لاہور سے 160 مسافروں کے ہمراہ جدہ روانہ ہوئی۔

چیئرمین ایئر سیال، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران اور سی اے اے حکام نے افتتاحی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔

افتتاحی تقریب میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.