بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

ایئرفورس کا طیارہ کورونا وائرس ویکسین لانے کیلئے چین روانہ

پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ کورونا وائرس کی ویکسین لانے کے لیے چین روانہ ہو گیا، ذرائع کے مطابق پاکستانی طیارہ ویکسین حاصل کرنے کے لیے بیجنگ پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین پہنچنے کے بعد ملک بھر میں اس کی ڈسٹریبیوشن کل (پیر کے روز) سے ہی یقینی بنائی جائے گی۔

دوسری جانب این سی او سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی آمد پر پاکستان بھر میں جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ویکسین رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین بھیجی جائے گی۔

صوبائی اور ضلعی سطح پر کورونا وائرس ویکسین کوآرڈینیشن مراکز قائم کیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.