کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اہم تعیناتی کے بارے میں ہر طرف سے غیرضروری سیاست کی جارہی ہے، اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس ایشوکومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا،
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا، جگرکا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے، آج کل ٹی وی پربری خبریں ہی ملتی ہے، اچھی خبروں کو کم سیاسی خبروں کو زیادہ اُجاگر کیا جاتاہے۔یہ بات انہوں نے ڈاؤ ہسپتال میں جگر کی 75 کامیاب پیوندکاریوں کی تکمیل کے موقع پر کینسر سینٹر کا سنگ بنیاد اور او پی ڈی کے چار نئےبلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں، سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں، ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے، بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے، اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا، ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے، آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔
Comments are closed.