جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے نیازی بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ چند سو لوگ لاہور جیسے بڑے شہر میں، اس سے بڑی پی ٹی آئی کی کوئی شکست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران کے خطاب سے اس کی شکست اور خوف عیاں تھا، عمران نیازی کا جھوٹا بیانیہ مزید نہیں چلے گا۔
جے یو آئی (ف) کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں، اب کوئی اس کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔
اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ، فراڈ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے صبح اور شام بدلتے بیانیے اس پروجیکٹ کی ناکامی کی نوید ہے۔
Comments are closed.