جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اہل غزہ صرف بمباری کا نہیں بھوک کا بھی نشانہ بن رہے ہیں، جوزف بوریل

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ غزہ میں لوگ صرف بمباری کا نہیں بھوک کا بھی نشانہ بن رہے ہیں۔

لبنانی وزیراعظم سے ملاقات میں جوزف بوریل نے کہا کہ غزہ فلسطینی مسئلے کا حصہ ہے اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا، دو ریاستی حل کو حقیقت بنانے کی کوئی کوشش نہیں چھوڑیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی کشیدگی میں اضافے کو روکنا ضروری ہے، یہ بہت اہم ہے کہ لبنان کو علاقائی تنازع میں نہ گھسیٹا جائے۔

جوزف بوریل نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کہا ہے کہ علاقائی تنازع میں کسی کی فتح نہیں ہوگی، ہم پچھلی دہائیوں کے افسوسناک اور خوفناک ٹریک ریکارڈ کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد میں اضافہ نہیں دیکھ سکتے۔

خطے میں امن اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے جوزف بوریل کل سعودی عرب جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.