منگل 7؍شعبان المعظم 1444ھ28؍فروری 2023ء

اگلے 5 میچز میں کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، محمد حارث

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حارث نے کہا ہے کہ اگلے 5 میچز میں کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔

محمد حارث نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہم نے 5 میں سے 2 میچز جیتے ہیں۔

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اپنے سینئرز سے کارکردگی مزید بہتر بنانے سے متعلق رائے لیتا رہتا ہوں۔

محمد حارث نے کہا کہ پشاور زلمی کو راولپنڈی سمیت پورے پاکستان سے سپورٹ ملتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں، اگلے میچز میں اچھی کارکردگی نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پشاور زلمی 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.