منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

اگلے 48 گھنٹے میں نئے آرمی چیف کا تقرر ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائيں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے انکم ٹیکس ریٹرنز لیک ہونا غیر قانونی تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس آنے والے نام وہ وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کریں گے، جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا احترام کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.