بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلے 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا؟ وزارت خزانہ نے اعلان کردیا

وزارت خزانہ نے مارچ کے پہلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر کی گزشتہ 15 روز کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 111روپے 90 پیسے برقرار، ڈیزل کی قیمت بھی 116روپے7 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 23 پیسے برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.