پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خود ڈیزل اور لوڈشیڈنگ کا بحران پیدا کیا۔ اگر معاملات نہیں سنبھل رہے تو فوراً الیکشن کروائیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آپ نے قیمت بڑھانی ہے تو بڑھائیں لیکن ابہام پیدا نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سستا تیل خریدنے کے لیے روس سے مذاکرات شروع کردیے تھے، 30 فیصد سستا تیل خرید لیا جائے تو سبسڈی نہیں دینا پڑے گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں غیر ملکی ذخائر بڑھ رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ڈیزل اور لوڈ شیڈنگ کا خود ساختہ بحران پیدا کردیا، ایک ماہ میں معیشت بے ہنگم ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے چار ہفتوں میں تباہی آئی ہے، مہنگائی میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ہم نے 5 روپے بجلی سستی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے آٹے کی قیمت غلط بتائی ہے، آپ سے معاملات نہیں سنبھل رہے تو فوری الیکشن کروادیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اگر گرفتاریاں کی گئیں تو معاملہ کسی اور طرف چلا جائے گا۔
Comments are closed.