جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

اگر قومی اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو پنجاب میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، فواد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر قومی اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو پنجاب میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کل خیبر پختونخوا اور ہفتے کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اعلان کیا جائے گا کہ اسمبلیاں کب تحلیل کرنی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی اپنی اسمبلیاں توڑیں، اب جب ہم نے فیصلہ کر لیا تو ان کی کیسٹ ہی بدل گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.