پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے پاس زیادہ اکثریت ہے، اگر کوئی اور جیت جائے تو کیا کہہ سکتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہی ہے پی ڈی ایم کے پاس زیادہ اکثریت ہے۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب ہم سینیٹ میں جائیں گے تو ہم تعداد میں زیادہ ہوں گے، انشاءاللّٰہ جیت جمہوری قوتوں کی ہوگی۔
دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰہ ہم پانچ ووٹوں سے جیتیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اِس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔
سینیٹ کی موجود صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اتحاد کے پاس 51 اراکین کی اکثریت اور حکومتی اتحاد کے پاس 47 اراکین ہیں،لہٰذا اس الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
Comments are closed.