وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے پنجاب کے شہر ملتان میں کارروائی کے دوران بینکوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کے دوران 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والا گروہ مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے لاکھوں روپے لوٹنے میں ملوث ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 37 لاکھ روپے خرد برد کرنے کا اعتراف کیا، چاروں ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیےگئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی موبائل سمیں ایکٹیویٹ کرنے کے کاروبار سے بھی منسلک تھے۔
Comments are closed.