اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کچھ لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کرنے والے لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے لگائے۔
احتجاج کے موقع پر علیمہ خان اور نورین بی بی بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
احتجاج کرنے والے لوگوں نے بشریٰ بی بی کی گاڑی کا اڈیالہ جیل کے گیٹ تک پیچھا کیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔
سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔
Comments are closed.