جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اڈیالہ جیل میں بڑے پیمانے پر جوا کروانے کا انکشاف

راولپنڈی میں موجود اڈیالہ جیل میں بڑے پیمانے پر جوا کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں جوا کھیلنے اور اس کے سبب جھگڑے کا انکشاف کیا گیا ہے، جیل میں مسلسل جوا کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں 13 فروری کو گجر گروپ اور عمران گروپ میں جوے پر جھگڑا ہوا تھا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ جیل حکام رشوت کے عوض قیدیوں کو ایک سے دوسرے بیرک میں مختصر قیام کے لیے بھیجتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.