پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے۔
متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہوجاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا، دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ہر طرف سے فون کالز کرائی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج سنا کہ ایک حکومتی ممبر جو شاید نہیں آنا چاہ رہے تھے، ان کے گھر پولیس پہنچی، اس حکومتی رکن کے گھر انتظامیہ بھی پہنچی کہ آپ کو تو زبردستی لے جائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن کے جو سارے ممبران آج یہاں موجود ہیں ان سب کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو یہاں پہنچانے کے لیے ایسے طریقہ کار اپناتے ہی نہیں، اپوزیشن ارکان یہاں ہیں تو اپنے اصولوں کی وجہ سے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج جو کچھ مشترکہ اجلاس میں ہورہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن پھر بھی متحد ہے، اپوزیشن ایسے ہی متحد رہی تو ان شاء اللّٰہ ہم اس گرتی ہوئی دیوار کو گرا دیں گے۔
Comments are closed.