بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کےخلاف اپوزیشن جماعتوں کااجلاس حکومت کی سہولت کاری ہے،فیصل کریم

پاکستان پیپلز پارٹی کے  سیکرٹری اطلاعات  فیصل کریم کنڈی کا  کہنا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس حکومت کی سہولت کاری ہے، پی ڈی ایم کے خفیہ اجلاس نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کا خفیہ اجلاس بلانے کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ن لیگ، جے یوآئی ف،پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل نے سینیٹ میں اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے، رات کے اندھیروں میں خفیہ ملاقاتیں کرنے والے اب اجلاس بھی خفیہ بلانے لگ گئے۔

فیصل کریم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بانی جماعت کو شوکاز نوٹس کا مطالبہ کرنے والے اپنے اندر جھانکیں، پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے بنی تھی  کسی ایک جماعت کی سہولت کاری کیلئے نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کے باوجود پیپلزپارٹی آزادی مارچ کا ساتھ دیتی ہےاور جے یو آئی کو پی ڈی ایم کا سربراہ مانتی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کرنیوالوں نے عمران خان کی سہولت کاری کی، اب بھی کون ڈیل کی آس لگا کر بیٹھا ہے اور کون پھر باہر جانا چاہتا ہے سب کو پتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر پی پی پی کی ڈیل ہوتی تو ہمارے مقدمے دوبارہ نہ کھلتے بلکہ دوسروں کی طرح ریلیف ملتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.