حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی فیک نیوز بریگیڈ جھوٹے پروپیگنڈے میں پھر ناکام ہوگی۔
لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت تعمیری ایجنڈے پر گامزن ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا صرف تخریبی اور تنقیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سے نااہل ہونے والوں کو پنڈورا لیکس سے بھی خوف آ رہا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سیاست سے دور اپوزیشن کو تنقید کے لیے اب کوئی جواز نہیں مل رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 1400 ارب کے کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ اس پروگرام سے 37 لاکھ گھرانوں کی ریاست کی جانب سے مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ اور 15 نئی یونیورسٹیز کے قیام پر کام جاری ہے۔
Comments are closed.