بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی بیان بازیوں سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حسان خاور

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گیدڑ بھبکیاں اور آنیاں جانیاں پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں، مارچ اور بیان بازیوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑتا، پی ڈی ایم کا وجود نہ ہونے کے برابر ہے۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر قوم کے شکر گزار ہیں، منہگائی سمیت تمام مسائل قصہ پارینہ بننے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.