مِنی بجٹ کو روکنے کیلئے اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مِنی بجٹ کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ کے سامنے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مِنی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں حکومت نے منی بجٹ پیش کیا تھا جس میں کئی سو ارب کے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔
Comments are closed.