بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کو کالیں آئیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کو کالیں آئیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چھوٹی پارٹیوں پر اجلاس میں جانے کا دباؤ ہے، اپوزیشن کو کالیں آئیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس زبردستی والی اکثریت ہے، ملک جبر کے تحت چل رہا ہے، ہاتھ مروڑ کر قانون بنانے کی وقعت نہیں ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت چل نہیں رہی، چلائی جارہی ہے، چلنے والوں اور چلانے والوں دونوں کو ہی میں جانتا ہوں، پتا ہے کن لوگوں کو سیف ہاؤسز میں لے جایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 19نومبر سے پہلے یہ سب کرنا سارا عمل مشکوک بناتا ہے، پیپلز پارٹی کے اتحاد میں آنے پر بات نہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے جہلم شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،تقریب سے خطاب میں اپوزیشن پر نشانے لگانے سے نہ چوکے۔

دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز پر مٹی پاؤ کی پالیسی سے کام نہیں چلے گا، یہ چوتھا ایسا جج ہے جو آن ریکارڈ اور حلفیہ بیان دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.