بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

اپوزیشن کو جیل بھیجنے والا عمران خان خود جیل جانے سے ڈر رہا ہے، صدر ن لیگ جاپان ملک نور اعوان

اپنے دور حکومت میں آدھی اپوزیشن کو جھوٹے الزامات پر جیل بھیجنے والا عمران خان اب خود حقیقی جرائم پر بھی جیل جانے سے ڈر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے سینئر لیگی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

ملک نور اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کے نتیجے میں ہوئی ہے جو قانون کے عین مطابق ہے جبکہ عنقریب عمران خان جو فوج ، الیکشن کمیشن سمیت اہم حکومتی ارکان پر جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں ان کی گرفتاری بھی ضرور ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں نہیں ملک کی عزت چور بازار میں بیچی ہے جبکہ امریکہ پر جھوٹے الزامات عائد کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے ۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر کا عہدہ ملنے سے پارٹی میں ایک نئی جان پڑے گی اور جو لوگ پارتی سے وفادار رہے ہیں اور مخلص ہیں انھیں اہم عہدے ملنے کی امید ہے جبکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے عوام میں ایک نئی توانائی پیدا ہوگی اور ن لیگ اگلے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف انتھک محنت سے ملک کی خدمت کررہے ہیں ان کے سامنے مسائل کا انبار ہے جو عمران خان چھوڑ کر گئے ہیں لیکن امیدہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا اور عنقریب میاں نواز شریف پاکستان واپس آکر قائدانہ کردار ادا کریں گے اور پاکستان مستقبل میں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرے گا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.