جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اپوزیشن چاہتی ہے کسی جگہ سے بھی کرپشن ختم نہ ہو، فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی جگہ سے بھی کرپشن ختم نہ ہو، کیونکہ ان کا کام ہی یہی ہے۔

سینیٹر فیصل جاویدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہمیں خفیہ بیلٹنگ ہی چاہیے تاکہ لین دین کرسکیں جبکہ عمران خان شفافیت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اپوزیشن ہر سطح پر کرپشن چاہتی ہے، سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ بہت ضروری ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، یہ لوگ وزیرِ اعظم عمران خان سے این آر او چاہتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کی ترجمانی کرنا ہی جمہوریت کی اصل جیت ہے، عمران خان نے خواتین اور یوتھ کو سیاست میں متحرک کیاہےاور یوتھ کو سیاست میں بھرپور چانس دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام آدمی اور ورکرز کو پروموٹ کیا، عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے پانچوں حلقوں سے الیکشن جیتا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایک طرف روایتی سیاست والے لوگ ہیں اور دوسری طرف عمران خان کی سیاست ہے، پی ڈی ایم ضرور لانگ مارچ کرے ، ان کو کنٹینر ملے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ہر سطح پر شفافیت ہو اور کرپشن کا خاتمہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.