بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ مجھے افسوس ہے، اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

عثمان بزار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لیے ٹیک آف کرچکا۔

عثمان بزدار نے عون عباس بپی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا ہے

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر انتشار پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.