بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی پر بلاول کا بیان بچکانہ ہے: احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی عدم موجودگی سے متعلق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو بچکانہ قرار دے دیا، کہا کہ شہبازشریف اپنے بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان ان کی عمر کے حساب سے تو ٹھیک ہے، مگر ایک پارٹی کے سربراہ کے حساب سے ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ حکومتی بجٹ کے نقائص کی نشاندہی کرے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی، حکومت الیکشن کمیشن کو نیب کی طرح کا ادارہ بنانا چاہتی ہے، انہوں نے قومی ادارے ایک ایک کرکے تباہ کر دیئے۔

نون لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ مہنگائی میں سب سے اہم کردار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی نشاندہی پر ساڑھے 3 سو ارب کے ٹیکس واپس لیے گئے، یہ بازی گر قوم کو مزید دھوکا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سب اداروں کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ کو اس لیے ہٹایا گیا کہ وہ حکومت کی کرپشن کو روک رہے تھے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے مقدمے کی سماعت لائیو کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے سب منصوبوں کو سفید ہاتھی بنا دیا ہے، تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت کو بجٹ میں اتنے یوٹرن لینے پڑے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپوزیشن جو کرسکتی ہم نے کیا، ہم نے حکومت کو مجبور کیا کہ ٹیکس واپس لیا جائے، ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حکومت نے پی آئی اے اور ریلوے سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے، پی ڈی ایم 5 جولائی کو عوامی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.