وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی مفاہمت نہیں کریں گے، اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے، حکومت مدد کرے گی۔
کوٹلی میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن اُلٹا لٹک کر بھی این آر او حاصل نہیں کرسکتی۔
وزیر اعظم نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ وہ اِن بڑے بڑے ڈاکوؤں کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ چھوٹے چور جیلوں میں ہوں اور بڑے چور این آر او لے کر باہر چلے جائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.