جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اپوزیشن اتحاد کا اندر ہی سے کام تمام ہوگیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کام اندر ہی سے تمام ہوگیا۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے وفاقی حکومت کو کوئی جتن نہیں کرنا پڑا، اس کا تو اندر ہی سے کام تمام ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف لگے ہوئے ہیں، یہ خود ہی جانیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.