دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنے سے متعلق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت و احترام میں نہیں کروں گا تو کون کرے گا؟ اپنے دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو کوریڈور سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ ختم ہوجائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کے اختیارات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
گفتگو کے دوران صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل پر تمام جماعتوں نے ترامیم جمع کروادیں، پیر کو کمیٹی اجلاس ہوگا۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اسلامی نظام کے خلاف ہو۔
Comments are closed.