اپریل کے آخری ہفتے میں کراچی، حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 23 سے29 اپریل کےدوران کورونا کی شرح 10.81فیصد ریکارڈ کی گئی، حیدرآباد میں 23 سے 29 اپریل کے دوران شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سکھر میں 23 سے 29 اپریل کے دوران کورونا کی شرح 6.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران کوروناکے28 ہزار958ٹیسٹ کیےگئے، ایک ہفتےکے دوران کراچی میں 3ہزار130افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی۔
حیدرآبادمیں ایک ہفتےکےدوران کوروناکے6ہزار991 ٹیسٹ کیے گئے، حیدرآبادمیں ایک ہفتےکےدوران 1ہزار176افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی۔
سکھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 4 ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے، سکھر میں ایک ہفتے کے دوران 328 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
Comments are closed.