اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکامی پر عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
اٹلی کے ویراعظم گوئسیپ کونٹے نے کورونا وائرس پر ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر سرجیو ماتا ریلا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا فیصلہ دو دن میں متوقع ہے۔
اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف غیر مؤثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
مظاہرین نے وزیراعظم گوئسیپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے اُن کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں اور دو روز قبل ہی صدر نے حکومت کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔
صدر کی واضح ہدایت کے باوجود وزیراعظم اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہے اور سینیٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے جس کے بعد اُن کے پاس گھر جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔
ایک بیان میں مستعفی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہوگی۔
Comments are closed.