وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نائیجیریا اور سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کو کراچی امیگریشن پر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم نعیم اختر کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائیجیریا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے نائیجیریا میں مقیم ایجنٹ سے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا، ملزم نے نائیجیریا سے جعلی ویزا پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائیجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.