بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

اٹلانٹا میں 3مقامات پر فائرنگ،6 ایشیائی خواتین سمیت8 افراد ہلاک

امریکی شہر اٹلانٹا میں تین مقامات پر فائرنگ کے واقعے میں 6 ایشیائی خواتین سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کےمشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

امریکی پولیس کے مطابق ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں تین مختلف مقامات پر ’اسپا سینٹرز‘ میں فائرنگ واقعے میں ممکنہ طور پر ایک ہی شخص ملوث تھا۔

فائرنگ واقعے میں ملوث 21 سالہ مشتبہ ملزم کو اٹلانٹا کے قریب واقعے کرسپ کاؤنٹی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ متاثرہ افراد کو نسل پرستی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے ہلاک ایشیائی خواتین کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی ہے، واقعےکی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.