بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڈیو ویڈیو کی سیاست ان کو لے ڈوبے گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈار بھی خوار ہوگا، الیکشن وقت سے پہلےہوں گے، آڈیو ویڈیو کی سیاست ان کو لے ڈوبے گی۔

شیخ رشید نےاپنے بیان میں کہا کہ جو آڈیو، ویڈیو کا کام یہ خود کرتےتھے اس میں خود ہی پھنس گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 15 اکتوبر سے 15نومبر تک تمام اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی ایک آڈیو سامنے آ گئی ہے۔

امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آ گئی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی آڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔

یہ آڈیوز لیک ہونے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

آڈیو لیکس پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.