پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں۔
آپریشن ردالفساد کو آج 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے آرمی چیف کا یہ بیان شیئر کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس آپریشن کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے، اب ملک غیر یقینی صورتِ حال سے امن کی طرف جا رہا ہے۔
Comments are closed.