پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہو گیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کسی بیرونی سازش کا سہارا نہیں لیا، ڈالر استعمال ہوئے نہ کسی کا ضمیر خریدا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف چل رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف تو صرف ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے۔
Comments are closed.