بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا کریں خاتمہ

خواہ مرد ہو یا عورت ہر انسان خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور تروتازہ شاداب چہروں کو ہی خوبصورت قرار جاتا ہے، اگر جِلد صاف شفاف نکھری ہو مگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو ایسے میں ساری شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے، سیاہ حلقوں کا علاج گھر میں ہی دنوں کے اندر چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے درجنوں کیمیکل سے لبریز کریمیں دستیاب ہیں جو کہ قیمت پر مہنگی اور نتائج سے متعلق غیر مؤثر ثابت ہوتی ہیں، ان کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے، لہٰذا ان کریموں سے جان چھڑانے اور گھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہے۔

ایکنی، کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی صفائی اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے اس مسئلے میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے جبکہ چند مفید گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہوئے دانوں کی افزائش اور اس کے نتیجے میں بننے والے بد نما داغ دھبوں سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

خوبصورت دکھنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے جبکہ خواتین سجنے سنورنے کے دوران اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لیے نقلی پلکوں کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اُن کی آنکھیں واضح اور خوبصوت نظر آ ئیں، چند مفید ٹوٹکوں پر عمل کر کے قدرتی طور ہی لمبی اور گھنی پلکیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں ؟

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی اور چڑچڑے پن، ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔

مندرجہ ذیل تجویز کیے گئے چند مفید مشوروں سے آنکھوں کو سیاہ حلقوں سے نجات دلا کر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔

آنکھوں کے گرد بن جانے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں۔

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور لائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت پر خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

آج بڑی عید کا تیسرا دن ہے اور قربانیوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی صبح دوپہر شام گوشت کھانے اور دعوتوں کا سلسلہ شروع ہے، ایسے میں ہم اپنی صحت کے لیے مفید اور ناگزیر غذاؤں کا استعمال بھول جاتے ہیں اور طبیعت خراب ہونے کی صورت میں اسپتل میں جا پہنچتے ہیں ، اس بار اس تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر فائبر کا استعمال لازمی رکھیں۔

آنکھوں کے گرد سیا حلقوں کا علاج ایلوویرا سے بھی کیا جا سکتا ہے، آنکھوں پر ایوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔

آلوؤں کے قتلوں کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے۔

پرسکون اور کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔

ذہنی دباؤ، الجھاؤ اور پریشانیوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

پودینے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کےگرد جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے، سیاہ حلقے دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے سفید چینی کو سفید زہر قرار دیا جاتا ہے جبکہ عمر ڈھلنے کے ساتھ اس کا استعمال کم اور ترک کر دینا تجویز کیا جاتا ہے، میٹھی غذاؤں کے استعمال سے صحت پر بے شمار منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں دل کے امراض اور موٹاپے کا شکار ہوجانا سرفہرست ہے۔

سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا دونوں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے رس کی ملائیں اور آنکھوں پر روئی کی مدد سے لگا لیں، سیاہ حلقے جلد دور ہو جائیں گے۔

کھیرے کے قتلے اپنی آنکھوں پر رکھ کر کم از کم آدھے گھنٹے یا 15 سے 20 منٹ کے لے سو جائیں یا آنکھیں بند کر لیں، یہ عمل روزانہ دہرائیں، آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت نکھر جائے گی۔

اسٹیل کا چمچ لیں اور رات میں اسے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، صبح اٹھنے کے بعد فریج سے چمچ نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے اس سے مساج کریں، اس عمل کو تین بار دہرائیں، حلقے دنوں میں غائب ہو جا ئیں گے۔

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، السی بے شمار طبی خصوصیات کی حامل ہے اسی لیے السی کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا کا احصہ بنانا چاہیے، السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

وقت کے ساتھ، عمر ڈھلنے کے عمل کے دوران چہرے کی جِلد سب سے پہلے ڈلنا شروع ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر جھریاں آ جانے کے سبب انسان اپنی عمر سے قبل ہی بوڑھا نظر آ نے لگتا ہے جس کا علاج با آسانی گھر بیٹھے بغیر پیسے خرچ کیے کیا جا سکتا ہے۔

گرین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

آنکھوں کو چمکدار، خوبصورت بنانے اور سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور بنائیں، اس سے آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.