ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس، شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت

احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم گلزار کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔ 

آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

ریفرنس میں شریک ملزم گلزار نے بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست دائر کی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈاپ نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی دعوت دی ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موکل کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

احتساب عدالت نے ملزم گلزار کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو 8 دسمبر تک وطن واپس آنے کا بھی حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.