رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن میں اسلحہ بردار گارڈز کے گشت سے رہائشیوں میں خوف و ہراس کے معاملہ پر ڈی آئی جی ضلع جنوبی کو خط لکھ دیا۔
آفتاب صدیقی نےخط میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس اور کلفٹن میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں چار سے چھ مسلح گارڈز ہوتے ہیں جس سے خوف پھیل رہا ہے اور ان اسلحہ بردار کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ کئی بار اس مسئلے کی نشاندہی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، امید ہے اس حوالے سے جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.