اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہاں گئے؟، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ نیب کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے ان کے گھر کے باہر 15 گھنٹے انتظار کیا لیکن وہ نہ ملے تو پھر نیب کی ٹیم واپس لوٹ گئی۔
نیب ٹیم گزشتہ روز سہ پہر 4 بجے کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پہنچی تھی، رات بھر سراج درانی کے ملازمین مزاحمت کرتے رہے، حمایتیوں نے ناشتہ بھی یہیں کیا اور نیب ٹیم کو گھر کے اندر جانے نہیں دیا۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔
عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق آغا سراج کی آمدنی اور اثاثوں میں ایک ارب 61 کروڑ روپے کا فرق ہے۔
آغا سراج درانی کے خلاف ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیرات میں کرپشن سے متعلق نیب انکوائری، عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست خارج کردی۔
Comments are closed.